اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا پانچ سالہ نجکاری پروگرام دو برس گزرنے کے باوجود اپنے مقررہ اہداف حاصل نہیں کرسکا، جس سے معاشی اصلاحات کے منصوبے کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے اگست 2024ء میں 2024ء سے 2029ء تک جاری رہنے والے پانچ سالہ نجکاری پروگرام کی منظوری دی تھی۔ منصوبے کے تحت 24 سرکاری اداروں کو تین مختلف مراحل میں نجی شعبے کے حوالے کیا جانا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پروگرام کے دو سال مکمل ہونے کے باوجود پہلے مرحلے کے اہداف اب تک پورے نہیں ہوسکے۔منصوبے کے پہلے سال میں 10 اہم سرکاری اداروں کی نجکاری کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، تاہم حکومتی کوششیں توقع کے مطابق کامیاب نہ ہوئیں۔ اب تک صرف فرسٹ ویمن بینک اور پی آئی اے کی نجکاری مکمل ہوسکی ہے، جو مقررہ ہدف کے مقابلے میں انتہائی کم پیش رفت ظاہر کرتی ہے۔