تازہ ترین
لوئر دیر: پولیس کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک پاکستان اور ایران کا سکیورٹی و تعاون بڑھانے پر اتفاق صدر زرداری کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آصفہ بھٹو کا خواتین سفارت کاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین آبنائے ہرمز: پھنسے ملاحوں اور جہازوں کے انخلا کے لیے بڑا بحری آپریشن شروع امریکی کانگریس کی جنگی اختیارات سے متعلق قرارداد منظور، صدر کو فوجی واپسی کی ہدایت ٹرمپ کا سینیٹ پر شدید ردعمل، ایران سے متعلق ووٹ کو بے معنی قرار دے دیا اسرائیلی وزیر کا بیان: ایران کے خلاف اکیلے کارروائی کا امکان ظاہر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، عالمی منڈی میں تیل سستا خیبرپختونخوا میں سیف سٹی منصوبے کی اضلاع تک توسیع کا فیصلہ یکم جولائی سے گاڑیوں پر ٹیکسز میں بڑی تبدیلیاں، نئی شرطیں نافذ حکومت کا جامشورو پاور پلانٹ کو تھر کول پر منتقل کرنے کا فیصلہ سابق کرکٹر شعیب اختر کے بڑے بھائی شاہد اختر انتقال کر گئے ورلڈ کپ 2026: امریکہ نے ایرانی ٹیم کے سفری قوانین میں نرمی کر دی فیفا ورلڈ کپ 2026: کروشیا نے پاناما کو شکست دے دی ایف آئی ایچ کی پاکستان کے غلط جھنڈے کی نمائش پر باضابطہ معذرت
پاکستان خبر

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے گورنر سندھ کی ملاقات، اہم امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پاکستان خبر) وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے ملاقات کی، جس میں اہم قومی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران گورنر سندھ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، جبکہ انہیں سندھ کے مختلف امور سے بھی آگاہ کیا۔دریں اثنا نہال ہاشمی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی، جس میں گورننس، معاشی ترقی اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے نہال ہاشمی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وفاقی حکومت کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبوں میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔