تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

عمران خان کی اسپتال منتقلی، حکومت کی نظرثانی درخواست دائر

عمران خان کی اسپتال منتقلی، حکومت کی نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی حکومت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 18 اگست کو عبوری حکم کے ذریعے عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی، تاہم یہ فیصلہ عدالت کے دائرہ اختیار سے تجاوز ہے، اس لیے اس پر نظرثانی کی جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی تھی۔پاکستان تحریک انصاف نے عدالتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حکم کی پاسداری کرے گی اور عمران خان کے سیاسی معاملات پر کسی قسم کی سیاست نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پہلے ہی عندیہ دیا تھا کہ حکومت نجی اسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی، تاکہ عمران خان کا طبی معائنہ سرکاری اسپتال میں کرایا جاسکے۔