تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

سعودی عرب میں یونانی دفاعی نظام نے ڈرونز کا جھنڈ روک لیا

سعودی عرب میں یونانی دفاعی نظام نے ڈرونز کا جھنڈ روک لیا

جدہ( مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے ینبع کے وسیع علاقے میں یونانی فوج کے زیر استعمال فضائی دفاعی نظام نے ڈرونز کے ایک گروپ کو روک لیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق یونانی سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سعودی عرب میں موجود یونانی فوجی اہلکاروں نے جمعرات کو ڈرونز کے ایک جھنڈ کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران یونانی فوج کے پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام نے تین میزائل داغے۔ذرائع کے مطابق کارروائی سعودی فضائی دفاعی نظام کے ساتھ رابطے اور باہمی تعاون سے کی گئی۔ تاہم ڈرونز کی مجموعی تعداد، مار گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد اور حملے کے ذمہ دار فریق سے متعلق معلومات سامنے نہیں آسکیں۔ینبع سعودی عرب کا اہم ساحلی علاقہ ہے جہاں تیل صاف کرنے کی بڑی تنصیبات موجود ہیں، جس کے باعث یہاں کسی بھی ڈرون یا میزائل حملے کو توانائی کی تنصیبات اور عالمی تیل کی فراہمی کیلئے حساس سمجھا جاتا ہے۔پیٹریاٹ زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید دفاعی نظام ہے، جسے مختلف فضائی خطرات کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے۔