تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

گوادر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 9 اگست کو ہوگی

گوادر میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 9 اگست کو ہوگی

گوادر( پاکستان خبر) الیکشن کمیشن نے گوادر میونسپل کمیٹی اور متعلقہ یونین کونسلوں کی خالی نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق گوادر میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 20 اور 21، یونین کونسل نمبر 3 کے وارڈ نمبر 4 اور یونین کونسل نمبر 10 کے وارڈ نمبر 5 پر انتخابات منعقد کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار یکم جولائی سے 3 جولائی 2026 تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی ریٹرننگ افسر گوادر کے دفتر میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جمع کروا سکیں گے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 6 سے 8 جولائی تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ امیدواروں کو 18 جولائی 2026 تک اپنے کاغذات واپس لینے کی اجازت ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں پر پولنگ 9 اگست 2026 کو ہوگی، جس کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔