تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حج 2027ء کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ لازمی نہیں

حج 2027ء کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز، ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ لازمی نہیں

اسلام آباد( پاکستان خبر)حج 2027ء کے لیے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق عازمین وزارت کی سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں پاسپورٹ کا ہونا لازمی نہیں، تاہم حج بکنگ کے وقت پاسپورٹ ضروری ہوگا جس کی میعاد 16 نومبر 2027ء تک ہونی چاہیے۔ترجمان نے بتایا کہ صرف رجسٹرڈ افراد ہی حج 2027ء کی بکنگ کے اہل ہوں گے، جبکہ بکنگ پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر کوٹہ مکمل ہونے تک جاری رہے گی۔وفاقی وزیر مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن کی کوئی فیس نہیں رکھی گئی اور بیرونِ ملک پاکستانی بھی اس عمل میں حصہ لے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔وزارت کے مطابق عازمین گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں اور رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد ہی حج اسکیم کا انتخاب ممکن ہوگا۔