تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

غزہ میں اسرائیلی حملہ، حماس کے شمالی بریگیڈ کمانڈر جاں بحق

غزہ میں اسرائیلی حملہ، حماس کے شمالی بریگیڈ کمانڈر جاں بحق

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ سٹی میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز کے شمالی یونٹ کے کمانڈر عزالدین البیک جاں بحق ہوگئے۔ان کی ہلاکت کی تصدیق اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بھی کی ہے، جبکہ فلسطینی ذرائع نے بھی عزالدین البیک کی موت کی تصدیق کی۔فلسطینی ذرائع کے مطابق عزالدین البیک نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران قسام بریگیڈز کے شمالی یونٹ کی کمان سنبھالی تھی۔ انہوں نے یہ ذمہ داری احمد الغندور کے بعد سنبھالی تھی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ سٹی کے ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، جہاں عزالدین البیک موجود تھے۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ حالیہ ہفتوں کے دوران بھی حماس سے وابستہ افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں۔اسرائیل کا مؤقف ہے کہ وہ حماس کی عسکری صلاحیتوں کی بحالی روکنے کیلئے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، جبکہ حماس کی جانب سے عزالدین البیک کی ہلاکت پر تاحال کوئی تفصیلی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔