تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے، ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

حمزہ شیراز عالمی چیمپئن بن گئے، ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ ٹائٹل اپنے نام کر لیا

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز نے عالمی سطح پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ڈبلیو بی او سپر مڈل ویٹ ٹائٹل جیت لیا ہے۔جرمنی کے باکسر ایلم بیگچ کے خلاف مقابلے میں حمزہ شیراز نے دوسرے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کے ذریعے کامیابی حاصل کی، جس کے ساتھ ہی وہ پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن بن گئے۔فائٹ کے آغاز سے ہی پاکستانی نژاد باکسر نے جارحانہ حکمت عملی اپنائی اور مسلسل دباؤ برقرار رکھا، جس کے باعث ان کے حریف سنبھل نہ سکے اور ریفری نے مقابلہ روک دیا۔یہ ٹائٹل سابق چیمپئن کی جانب سے خالی کیا گیا تھا، جس پر حمزہ شیراز نے قبضہ جما کر عالمی باکسنگ میں اپنی موجودگی مضبوط کر دی ہے۔کامیابی کے بعد انہوں نے رنگ میں سجدہ شکر ادا کیا اور اپنی ٹیم کے ساتھ فتح کا جشن منایا۔حمزہ شیراز نے کہا کہ وہ اب 168 پاؤنڈ کیٹیگری میں تمام بڑے حریفوں کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانی شائقین نے اس کامیابی کو قومی فخر قرار دیا ہے۔