تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

حسن علی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین تین سو پچاس وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

حسن علی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین تین سو پچاس وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے اور وہ اس فارمیٹ میں تیز ترین تین سو پچاس وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔انہوں نے یہ اعزاز گزشتہ روز وائٹلٹی بلاسٹ لیگ میں لیسٹر شائر کے خلاف میچ کے دوران چار وکٹیں حاصل کر کے حاصل کیا۔چیمپئنز ٹرافی دو ہزار سترہ کے بہترین بولر حسن علی نے یہ سنگ میل صرف دو سو تینتالیس میچز میں مکمل کیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ افغان اسپنر راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے دو سو اکیاون میچز میں تین سو پچاس وکٹیں مکمل کی تھیں۔حسن علی کی اس شاندار کارکردگی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔