تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

مودی سرکار میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات بڑھ گئے

مودی سرکار میں اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات بڑھ گئے

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) مودی سرکار کے دور میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ امریکی ریسرچ گروپ انڈیا ہیٹ لیب کی رپورٹ کے مطابق سال 2025ء کے دوران اقلیتوں کے خلاف 1,318 نفرت انگیز واقعات رپورٹ ہوئے، جو 2024ء کے 1,165 اور 2023ء کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔رپورٹ کے مطابق زیادہ تر واقعات بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں پیش آئے۔ خاص طور پر پاک-بھارت کشیدگی کے دوران 22 اپریل سے 7 مئی تک سب سے زیادہ 100 واقعات درج کیے گئے۔انڈیا ہیٹ لیب نے ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دیگر بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیموں کے بیانات کا حوالہ دیا، جنہوں نے مودی کی حکمرانی میں اقلیتوں کے خلاف بدسلوکی اور نفرت انگیز واقعات میں اضافہ ہونے کی نشاندہی کی ہے۔ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھی مودی سرکار میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم پر تشویش کا اظہار کر چکی ہیں۔