کراچی( کامرس ڈیسک) بینکوں کے درمیان لین دین کی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت 3 پیسے گھٹ گئی، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے 27 پیسے پر بند ہوا۔گزشتہ کاروباری روز ڈالر کی قیمت 277 روپے 30 پیسے رہی تھی۔