تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (کامرس ڈیسک)پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف آج سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ روانگی سے قبل ایک مختصر ویڈیو بیان جاری کریں گے۔ اسی دوران وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ایک اہم اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آئندہ مرحلے میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی پر غور کیا جا رہا ہے، جس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔اسی اطلاعات کے بعد ملک بھر میں پیٹرول پمپس پر صارفین کے رویے میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ پیٹرول پمپس کے عملے کے مطابق گزشتہ روز کے مقابلے میں صارفین کی تعداد میں کمی آئی ہے کیونکہ لوگ محدود مقدار میں ایندھن حاصل کر رہے ہیں۔عملے کا کہنا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد صرف دو روز کے استعمال کے لیے پیٹرول اور ڈیزل خرید رہی ہے، اس توقع کے ساتھ کہ آئندہ دنوں میں قیمتوں میں واضح کمی ہو سکتی ہے۔