اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 70 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے تک آ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کم ہو کر 4305 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔