تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

علیمہ خان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت 25 ستمبر تک ملتوی

علیمہ خان کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت 25 ستمبر تک ملتوی

 لاہور( ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی نظر بندی کے خلاف درخواست پر سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔جسٹس عبہر گل خان نے علیمہ خان کے بیٹے شاہ زیر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر درخواست کیسے دائر کی گئی؟علیمہ خان کی جانب سے بیرسٹر تیمور، عرفان کلار اور رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ خان کی نظر بندی کا معاملہ دیگر مقدمات سے مختلف ہے، ایک ہی روز ڈی آئی سی ہونے کے بعد نظر بندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس سے بظاہر معلوم ہوتا ہے کہ پہلے گرفتاری عمل میں آئی اور بعد میں نظر بندی کا حکم جاری ہوا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا متعلقہ اتھارٹی سے رجوع کیا گیا؟ وکیل نے بتایا کہ نظر بندی کی رپورٹ میں علیمہ خان کو 9 مئی کے واقعات سے جوڑا گیا اور دوبارہ سڑک بند کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا، تاہم 9 مئی کے مقدمے کی تفتیش میں انہیں بے گناہ قرار دیا جاچکا ہے۔عدالت نے پوچھا کہ کیا علیمہ خان کے تمام مقدمات میں ضمانت ہوچکی ہے؟ وکیل نے بتایا کہ 2 سے 3 مقدمات میں ضمانت ہونا باقی ہے۔جسٹس عبہر گل خان نے ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کے فل بینچ کا حکم ہے کہ پہلے متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔ عدالت نے یہ بھی دریافت کیا کہ کیا اس حکم کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا ہے؟وکیل کی جانب سے تیاری کے لیے مہلت طلب کیے جانے پر عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 25 ستمبر تک ملتوی کردی۔