تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

شہری سے ساڑھے 17 لاکھ روپے وصول کرنے والے ملزم کی ضمانت کی سماعت

شہری سے ساڑھے 17 لاکھ روپے وصول کرنے والے ملزم کی ضمانت کی سماعت

اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ میں بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر شہری سے ساڑھے 17 لاکھ روپے وصول کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران متاثرہ شہری کے ساتھ دلچسپ مکالمہ بھی ہوا۔سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ ملزم نے کتنی رقم وصول کی۔ وکیل مدعی نے بتایا کہ ساڑھے 17 لاکھ روپے وصول کیے گئے تھے۔ عدالت نے متاثرہ شہری سے پوچھا کہ کس ملک جانے کے لیے پیسے دیے گئے تھے، جس پر شہری نے یونان جانے کا ذکر کیا۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ یونان جا کر دربدر ہونا پڑتا، بہتر ہے یہاں محنت مزدوری کرو، کیونکہ کشتیوں کے ذریعے جانے والے کئی لوگ بھی ہلاک ہو جاتے ہیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ملزم نے رقم لینے کے بعد شہری کو بیرون ملک بھجوایا یا رقم واپس کی؟ وکیل مدعی نے بتایا کہ نہ تو شہری کو بھیجا گیا اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔ ملزم کے دیے گئے چیک بھی باؤنس ہو چکے ہیں، جبکہ چیک باؤنس کے مقدمات الگ درج کیے گئے ہیں۔وکیل ملزم نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ میں یہ ان کا پہلا مقدمہ ہے اور مہلت دی جائے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ عدالت عید سے پہلے فیصلہ کرے گی، اگر ضمانت بنتی ہے تو مل جائے گی ورنہ نہیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ پیر تک ملتوی کر دی۔