تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

تہران پر شدید بمباری، درجنوں ہلاکتیں، حزب اللہ کی اسرائیل پر میزائل حملے کی تصدیق

تہران پر شدید بمباری، درجنوں ہلاکتیں، حزب اللہ کی اسرائیل پر میزائل حملے کی تصدیق

تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے دارالحکومت تہران پر شدید بمباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق یہ حملے ایران پر جاری جنگ کے بعد سب سے شدید بمباری قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرج شہر میں طاقتور دھماکوں کے بعد آسمان روشنی سے بھر گیا۔دوسری جانب لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی شہر صفد میں موجود ایک ڈرون کنٹرول بیس کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا، جبکہ یفتاح بیرکس پر بھی راکٹ داغے گئے۔ادھر بحرین میں ایک ہوٹل کی عمارت سے ڈرون ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں عمارت میں آگ لگ گئی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بیان دیا کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ مذاکرات ایجنڈے میں شامل نہیں ہیں اور ایران ضرورت کے مطابق میزائل حملے جاری رکھے گا۔