تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، عام تعطیل کا اعلان

راولپنڈی میں موسلادھار بارش، عام تعطیل کا اعلان

راولپنڈی( پاکستان خبر) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے، جبکہ ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ بارش وقفے وقفے سے جاری ہے۔نالہ لئی میں پانی کی سطح 29 فٹ تک پہنچنے کے بعد اب تیزی سے کم ہورہی ہے۔ کٹاریاں کے مقام پر پانی 9 فٹ جبکہ گوالمنڈی میں 23.5 فٹ کی بلند ترین سطح سے کم ہوکر 13.5 فٹ پر آگیا ہے۔ نشیبی علاقوں سے بھی پانی تیزی سے اتر رہا ہے۔اس سے قبل نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر سائرن بجائے گئے تھے اور کنارے آباد نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی تھی۔انتظامیہ کے مطابق اسلام آباد سے آنے والا بڑا سیلابی ریلا راولپنڈی کی جانب بڑھ رہا تھا، جس کے پیش نظر نشیبی آبادیوں کے انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔کٹاریاں میں نالہ لئی کی سطح ابتدائی طور پر 14.5 فٹ تک پہنچی اور پری الرٹ حد عبور کرگئی، جس کے بعد مسلسل اضافے کے ساتھ 18.5 فٹ تک جاپہنچی۔ گوالمنڈی میں بھی پانی 7 فٹ سے بڑھ کر 11 فٹ ہوگیا تھا۔نالہ لئی کا سیلابی پانی دریائے سواں میں داخل ہوگیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا۔ جی ٹی روڈ، نجی رہائشی سوسائٹیز، اڈیالہ روڈ، چونترہ، چکری اور چک بیلی میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے دوران نیو کٹاریاں میں 120، گولڑہ میں 119 اور شمس آباد میں 104 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس سے قبل بالترتیب 101، 90 اور 75 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی تھی۔نالہ لئی کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث بارش کا ہنگامی انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید بارش کی صورت میں پانی کی سطح دوبارہ تیزی سے بڑھنے اور سیلابی ریلے کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کردیا ہے۔