تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نیا سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا: مائیک ہیسن

نیا سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مددگار ہوگا: مائیک ہیسن

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ’’ایکسپریس‘‘ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں مائیک ہیسن نے کہا کہ نیا کنٹریکٹ نظام کھلاڑیوں کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ ہر فارمیٹ میں یکساں کارکردگی دکھانے کے بجائے ان فارمیٹس پر زیادہ توجہ دیں جن میں وہ بہتر کھیل سکتے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کو مؤثر انداز میں استعمال کر سکتے ہیں۔وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ اکثر کھلاڑی مختلف فارمیٹس میں خود کو ثابت کرنے کی کوشش میں اس مخصوص فارمیٹ پر پوری توجہ نہیں دے پاتے جس میں وہ زیادہ مؤثر ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق انہیں امید ہے کہ نیا کنٹریکٹ سسٹم کھلاڑیوں کو درست سمت میں اپنی توجہ مرکوز کرنے میں مدد دے گا۔مائیک ہیسن نے مزید بتایا کہ ابتدا میں کھلاڑیوں کو اس نئے نظام پر کچھ ابہام تھا، تاہم جب ان کے سوالات کے جواب دیے گئے تو انہیں اس کے فوائد واضح طور پر سمجھ میں آنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے یہ کنٹریکٹس عملی طور پر نافذ ہوں گے، ان کی اہمیت مزید نمایاں ہو جائے گی۔انہوں نے لاہور میں جاری وائٹ بال کیمپ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ اچھی پیش رفت کر رہا ہے اور اس دوران کئی ایسے کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملا جن کے ساتھ پہلے تفصیل سے کام نہیں ہو سکا تھا۔ اب ان کی صلاحیتوں اور مستقبل کے امکانات کا بہتر اندازہ لگایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں کیمپ کا فوکس فٹنس اور انجری سے بچاؤ پر تھا، جبکہ گزشتہ ہفتے سے کھلاڑیوں کی مہارتوں پر خصوصی کام شروع کیا گیا ہے۔مائیک ہیسن نے نوجوان کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کچھ نئے چہرے خاص طور پر متاثر کن کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ انہوں نے فاسٹ باؤلر عبدالسبحان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر 19 کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھا چکے ہیں، لمبے قد اور اچھی لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں، اور جیسے جیسے مزید مضبوط ہوں گے ان کی رفتار بھی بڑھے گی۔ان کے مطابق عبدالسبحان ایک باصلاحیت بولر ہیں اور ٹیم انتظامیہ ان کے مستقبل سے بہت پر امید ہے۔