تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے سبب احمد آباد کی ہوٹل و فلائٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگیں

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے سبب احمد آباد کی ہوٹل و فلائٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیںکرنے لگیں

احمد آباد( سپورٹس ڈیسک) ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے مدمقابل ہونے کی وجہ سے احمد آباد میں ہوٹل اور فلائٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر کے ہوٹلوں میں کمروں کے نرخ 300 سے 400 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ جہاں پہلے پانچ ہزار سے بیس ہزار روپے میں کمروں کی بکنگ ہوتی تھی، وہ فائنل کی وجہ سے پندرہ ہزار سے پچاس ہزار روپے تک پہنچ گئی۔شہریوں اور کرکٹ کے شائقین کو فلائٹ کے اخراجات میں بھی کافی اضافے کا سامنا کرنا پڑا۔ ممبئی سے احمد آباد کے لیے ٹکٹ عام طور پر تین سے چار ہزار روپے میں دستیاب ہوتے تھے، لیکن اب یہ پندرہ سے سترہ ہزار روپے تک جا پہنچے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس قسم کے بڑے میچ کے دوران ہوٹل اور سفری اخراجات میں اضافہ معمول کی بات ہے، لیکن اس مرتبہ قیمتوں کا اتنا زیادہ ہونا صارفین کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔