تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟

ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟

لاہور( ویب ڈیسک)زیادہ تر افراد فون کی اسکرین کو اضافی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرتے ہیں۔مارکیٹ میں مختلف اقسام کے اسکرین پروٹیکٹر دستیاب ہیں، جن میں بعض سافٹ فلم جبکہ کچھ گلاس سے تیار کیے جاتے ہیں۔اگر فون کسی بلندی سے فرش پر گر جائے یا جیب میں موجود کوئی نوکیلی چیز اس سے ٹکرا جائے تو اسکرین پروٹیکٹر متاثر ہوسکتا ہے۔نتیجتاً وقت گزرنے کے ساتھ اسکرین پروٹیکٹر میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔مگر کیا ایسے اسکرین پروٹیکٹر کو استعمال کرنا مناسب ہے جو بری طرح متاثر ہوچکا ہو؟مثال کے طور پر ایسے پروٹیکٹر والے فون کو استعمال کرتے ہوئے انگلیاں اس کی دھار سے زخمی ہوسکتی ہیں۔اگر اسکرین پروٹیکٹر کو زیادہ نقصان پہنچ چکا ہو تو اسکرین کا متاثرہ حصہ تحفظ سے محروم ہوجاتا ہے، جس سے اسے نقصان پہنچنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس کے علاوہ اسکرین کے بعض حصوں میں ٹچ اسکرین بھی درست طریقے سے کام نہ کرنے کا امکان ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر اسکرین پروٹیکٹر خراب ہوجائے تو اسے تبدیل کردینا بہتر ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ اسے اتارنا مشکل ہوسکتا ہے اور اس دوران فون کی اسکرین پر خراشیں بھی پڑ سکتی ہیں، خصوصاً کونوں میں۔جب اسکرین پروٹیکٹر تبدیل کرنے کا فیصلہ کریں تو اسے انتہائی احتیاط سے اتاریں تاکہ چوٹ لگنے یا نیچے موجود اسکرین کو نقصان پہنچنے سے بچا جاسکے۔اس کے لیے پہلے فون بند کریں اور پھر کیس اتار دیں۔ اس کے بعد کسی پتلے پلاسٹک کارڈ کی مدد سے پروٹیکٹر کے ایک کونے کو آہستگی سے اٹھائیں۔پروٹیکٹر اتارنے کے بعد فون کی اسکرین کو مائیکرو فائبر کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں۔