نابلس( مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں نے حضرت یوسفؑ کے مزار میں داخل ہوکر مبینہ طور پر حملہ کیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے انہیں سکیورٹی فراہم کی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مزار کے اطراف موجود فلسطینی شہریوں کو علاقہ خالی کرنے پر مجبور کیا، جبکہ متعدد فلسطینی گھروں کو فوجی چوکیوں میں تبدیل کرکے ان کی چھتوں پر اسرائیلی نشانہ باز تعینات کیے گئے۔اسرائیلی آبادکار اس سے ایک روز قبل مسجد اقصیٰ میں بھی داخل ہوئے تھے، جہاں فلسطینیوں کی جانب سے بے حرمتی کے الزامات عائد کیے گئے۔دوسری جانب غزہ میں ایک رہائشی عمارت کے ملبے سے 100 فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ شہری دفاع کی ٹیموں نے لاشوں کو ملبے سے نکالا، جس کے بعد شہداء کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کی گئی اور بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ رہائشی عمارت اکتوبر 2023 میں اسرائیلی فضائی حملے کا نشانہ بنی تھی۔
نابلس میں سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کا حضرت یوسفؑ کے مزار پر دھاوا
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں