تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج

نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرے۔عالمی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے باوجود مظاہرین فلسطینی پرچم اور مختلف بینرز اٹھائے وائٹ ہاؤس کی جانب مارچ کرتے رہے۔ احتجاج کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بڑی تعداد تعینات رہی۔رپورٹس کے مطابق مظاہرین کا ایک گروپ جارج ٹاؤن میں واقع فور سیزنز ہوٹل کی لابی میں بھی داخل ہو گیا، جہاں بنیامین نیتن یاہو عشائیے میں شریک تھے۔ مظاہرین نے ہوٹل کے اندر موجود ریسٹورنٹ تک پہنچنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں روک کر عمارت سے باہر نکال دیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم کے خلاف مختلف نعرے بھی لگائے، جن میں جنگی اقدامات پر تنقید شامل تھی۔ احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی رہیں۔