تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

حیدرآباد کنگزمین کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ، کھلاڑیوں کی شوٹنگ رینج میں دلچسپ سرگرمیاں

حیدرآباد کنگزمین کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ، کھلاڑیوں کی شوٹنگ رینج میں دلچسپ سرگرمیاں

کراچی( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے کراچی میں ایس ایس یو ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں مختلف سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔دورے کے دوران کھلاڑیوں نے ہیڈ کوارٹر میں موجود جدید انتظامات کا جائزہ لیا اور شوٹنگ رینج کا بھی رخ کیا، جہاں بعض کھلاڑیوں نے نشانہ بازی میں حصہ لے کر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ٹیم کی جانب سے ڈی آئی جی ایس ایس یو مقصود احمد کو ایک بیٹ پیش کیا گیا، جس پر تمام کھلاڑیوں کے دستخط ثبت تھے۔تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی جس میں باہمی روابط کو فروغ دینے اور اداروں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔