تازہ ترین
پاکستان سعودی دفاعی تعاون جاری، معاہدے پر عمل میں وقت لگے گا اسحاق ڈار کی حاقان فیدان سے گفتگو، فلسطین پر اتفاق بلوچستان میں 25 لیڈی میڈیکل افسران ملازمت سے برطرف جنگ ستمبر، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج پسپا یمنی سفیر کا ایران پر حوثیوں کو استعمال کرنے کا الزام پاکستان کا ایران سے حوثیوں کے حملے رکوانے کا مطالبہ ایران جنگ 2029 تک جاری رہنے کا خدشہ، امریکی میڈیا حوثیوں نے بحیرہ احمر کے اہم ساحلی شہر موخا پر قبضہ کرلیا وزیراعظم نے آٹو پالیسی 2026 کی منظوری دے دی اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس 170 ہزار کی سطح سے نیچے صرف ستمبر میں پٹرول 28 اور ڈیزل 22 روپے فی لٹر مہنگا ہوا: رپورٹ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہوگیا این سی سی آئی اے نے امام الحق اور رضوان کو طلب کرلیا فیفا آسیان کپ، پاکستان گروپ بی میں تھائی لینڈ سے مقابلہ کرے گا سابق پاکستانی آل راؤنڈر انور علی کو امریکی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر سیف گیمز کی میزبانی، کھیلوں کے مراکز کیلئے 5.7 ارب منظور
پاکستان خبر

کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی

کراچی کی حالت دیکھ کر بہت شرمندگی ہوتی ہے: شاہد آفریدی

کراچی( سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی کی موجودہ صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی حالت دیکھ کر انہیں بہت شرمندگی ہوتی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کراچی چھوڑ کر اسلام آباد منتقل ہونے کے فیصلے کو مشکل قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی اچھے لوگوں کا شہر ہے اور انہوں نے یہاں بہت اچھا وقت گزارا، تاہم اسلام آباد بنیادی ڈھانچے اور موسم کے اعتبار سے بہتر شہر ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ انہیں کراچی کی یاد نہیں آتی لیکن یہاں کے لوگ بہت یاد آتے ہیں۔ ان کے مطابق اربوں روپے کا کاروبار کرنے اور لاکھوں افراد کو روزگار فراہم کرنے والے شہر کی موجودہ حالت افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہا کہ جب کوئی کراچی کو ’’پیرس‘‘ قرار دیتا ہے تو یہ سن کر ہنسی آتی ہے۔ شاہد آفریدی کے مطابق شاہراہِ بھٹو اچھی تعمیر کی گئی ہے، تاہم شہر کی بہتری کے لیے مزید کئی اقدامات کی ضرورت ہے، صرف ایک منصوبے کی بنیاد پر عوام کو مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔سیاست میں آنے کے حوالے سے سابق کپتان نے بتایا کہ ایک وقت میں ان کا ارادہ سیاست میں آنے کا تھا، تاہم 2019ء میں انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا اور اب سیاست کو اپنا میدان نہیں سمجھتے۔