تازہ ترین
آزاد کشمیر انتخابات: 30 ہزار سرکاری ملازمین نے ووٹ ڈال دیے خیبرپختونخوا میں تعلیمی منصوبوں کی تاخیر، لاگت میں کروڑوں کا اضافہ مون سون تباہی، مختلف علاقوں میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نقصانات عمران خان سے ملاقاتوں کا ریکارڈ طلب، سپریم کورٹ کا جیل انتظامیہ کو حکم اگر ایران اپنے طرزِ عمل میں تبدیلی لاتا ہے تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے: امریکہ بھارت امریکا تعلقات میں سرد مہری، مودی حکومت کی پالیسیوں پر سوالات بھارت میں ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کی تحریک زور پکڑنے لگی بھارت میں ’کاکروچ تحریک‘ کا احتجاج جاری، پارلیمان مارچ کی تیاری پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 2 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 16.86 ارب ڈالر تک پہنچ گیا پاکستانی فری لانسرز نے 1.76 ارب ڈالر کما کر نیا ریکارڈ قائم کردیا اسپین اضافی وقت میں ارجنٹینا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گیا لامین یمال کا ننھے بھائی کے ساتھ جشن سوشل میڈیا پر وائرل لامین یمال اور ٹرمپ کا مصافحہ سوشل میڈیا پر وائرل ورلڈ کپ جیتنے پر اسپین کو 5 کروڑ ڈالر کا انعام
پاکستان خبر

آئی سی سی کا لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر تسلی بخش قراردیدیا

آئی سی سی کا لارڈز اور قذافی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر تسلی بخش قراردیدیا

دبئی ( سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انگلینڈ کے تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اور پاکستان کے لاہور میں واقع قذافی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے دونوں وینیوز کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ جاری کر دیا ہے۔آئی سی سی کے مطابق لارڈز میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی پچ پر غیر معمولی سیم موومنٹ اور غیر یکساں باؤنس دیکھا گیا، جبکہ صرف دو دن میں 33 وکٹوں کے گرنے پر بھی تشویش ظاہر کی گئی۔دوسری جانب قذافی اسٹیڈیم میں ایک ون ڈے میچ کی پچ کو بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق قرار نہیں دیا گیا۔ میچ ریفری کے مطابق پچ سست اور نیچی رہی، جس کے باعث بیٹنگ مشکل ہوئی اور آغاز سے ہی اسپنرز کو غیر معمولی مدد حاصل رہی۔آئی سی سی قوانین کے تحت غیر معیاری پچ پر میزبان وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا جاتا ہے، جو پانچ سال تک ریکارڈ میں برقرار رہتا ہے۔کرکٹ بورڈز کو فیصلے کے خلاف چودہ دن کے اندر اپیل کا حق حاصل ہے، جبکہ قواعد کے مطابق چھ ڈی میرٹ پوائنٹس پر ایک سال اور بارہ پوائنٹس پر دو سال تک بین الاقوامی میچوں کی میزبانی پر پابندی لگ سکتی ہے۔آئی سی سی نے واضح کیا ہے کہ دونوں وینیوز کے خلاف اس سے قبل کوئی ڈی میرٹ پوائنٹ موجود نہیں تھا۔