تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

گولان اسرائیل کو دے سکتے ہیں تو نیو جرسی کیوں نہیں: الشرع

گولان اسرائیل کو دے سکتے ہیں تو نیو جرسی کیوں نہیں: الشرع

نیویارک:( مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے صدر احمد الشرع نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کے معاملے پر دلچسپ مکالمے کا انکشاف کیا ہے۔احمد الشرع نے نیویارک میں اٹلانٹک کونسل کے ایک پروگرام میں بتایا کہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی خودمختاری کی بات ہوئی تو انہوں نے ٹرمپ سے مذاقاً کہا کہ آپ گولان کے مالک نہیں، جو اسے اسرائیل کے حوالے کرسکیں، اگر ایسا ہی ہے تو پھر نیو جرسی اسرائیل کو کیوں نہیں دے دیتے؟شامی صدر نے مزید مزاح کرتے ہوئے کہا کہ نیو جرسی میں ڈیموکریٹس کی تعداد زیادہ ہے اور وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیتے، اس لیے اسے اسرائیل کے حوالے کرنا بہتر ہوگا۔احمد الشرع نے تاہم واضح کیا کہ یہ بات انہوں نے مذاقاً کہی تھی، جبکہ ان کا سنجیدہ مؤقف یہ ہے کہ گولان کی پہاڑیاں کسی صدر کی ذاتی ملکیت نہیں کہ وہ انہیں کسی دوسرے ملک کو دے سکے۔اسی گفتگو میں احمد الشرع نے بتایا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات ایک مرحلے پر تقریباً 90 فیصد اتفاق رائے تک پہنچ گئے تھے، تاہم بعد میں پیش رفت رک گئی۔