تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

اگر میں مہدی حسن ہوتا تو فیصلہ مختلف ہوتا:سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ پر ردعمل

اگر میں مہدی حسن ہوتا تو فیصلہ مختلف ہوتا:سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ پر ردعمل

 لاہور(سپور ٹس ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے بنگلادیش کے خلاف میچ میں اپنے متنازع رن آؤٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ مہدی حسن کی جگہ ہوتے تو معاملہ بالکل مختلف انداز میں ہینڈل کرتے۔ان خیالات کا اظہار سلمان علی آغا نے ڈھاکا میں میچ کے اختتام پر پریس کانفرنس کے دوران کیا۔میچ کے دوران سلمان آغا نان اسٹرائیکر اینڈ پر بولر کے رن اپ کے ساتھ کریز سے باہر نکل گئے تھے۔ محمد رضوان نے شاٹ کھیلا تو گیند سیدھی سلمان علی آغا کے بلے سے ٹکرا کر رک گئی۔ سلمان علی آغا نے گیند اٹھانے کی کوشش کی لیکن اسی لمحے مہدی حسن نے گیند پکڑ کر وکٹ پر مار دی، جس کے بعد تھرڈ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔اس فیصلے پر سلمان علی آغا شدید ناراض نظر آئے اور غصے میں اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے۔