تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

آئی ایم ایف سربراہ کا پاکستان کے معاشی اصلاحات پر اطمینان

آئی ایم ایف سربراہ کا پاکستان کے معاشی اصلاحات پر اطمینان

نیویارک( کامرس ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی پروگرام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالیاتی نظم و ضبط، بیرونی ذخائر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئی ہے۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے مضبوط اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد سے معاشی استحکام میں مدد ملی ہے۔رپورٹ کے مطابق نئے قومی محصولات کے نظام، ملکی آمدنی میں اضافے اور نجکاری میں پیش رفت بھی حکومت کی اصلاحاتی کوششوں میں شامل ہے۔ آئی ایم ایف سربراہ نے کہا کہ مسلسل اصلاحات سے پاکستان میں معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور عالمی مالیاتی منڈیوں تک دوبارہ رسائی میں مدد ملی ہے۔کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق اصلاحات کا تسلسل معاشی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کا باعث بن سکتا ہے، جبکہ مزید اقدامات سے پاکستان کی معاشی نمو کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے اقتصادی پروگرام کے چوتھے جائزے اور 1.4 ارب ڈالر کے موسمیاتی لچک پروگرام کے تیسرے جائزے پر مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ دونوں جائزوں کی کامیابی سے پاکستان کے لیے تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی نئی مالی معاونت کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات میں ادارے کے تعاون سے جاری اصلاحاتی پروگرام پر عمل درآمد کا عزم بھی ظاہر کیا۔