تازہ ترین
وزیراعظم کی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت سمر انٹرن شپ؛ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ سے خصوصی نشست بھارتی آپریشن سندور کی ڈاکومینٹری حقائق کے منافی ہے: آئی ایس پی آر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک طالبان حکومت کیخلاف 24 شہروں میں احتجاج، خواتین کے حقوق کا مطالبہ امریکا ایران کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ کا تہران سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ میلانیا ٹرمپ کی محدود عوامی سرگرمیاں، نئی بحث چھڑ گئی آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بدستور شدید متاثر امریکی تیل کے اسٹریٹجک ذخائر 44 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، 100 انڈیکس 1 لاکھ 80 ہزار 602 پوائنٹس پر پہنچ گیا سندھ میں گیس کا اہم ذخیرہ دریافت، نئی ایکسپلوریشن راہ کھل گئی بجلی صارفین پر 41 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے 4 فاسٹ بولرز کھلانے پر غور انگلینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ، بابر اعظم کی شرکت میڈیکل کلیئرنس سے مشروط رونالڈو اور جارجینا کی گھر میں سادہ شادی، بڑی تقریب بعد میں ہوگی
پاکستان خبر

آئی ایم ایف شرط، ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی مقامی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

آئی ایم ایف شرط، ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی مقامی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی تیار کردہ مصنوعات کی مقامی مارکیٹ میں فروخت کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی مکمل پیداوار بیرون ملک برآمد کرنا ہوگی اور مقامی مارکیٹ میں فروخت کی سہولت دستیاب نہیں رہے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے، تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی پاکستانی درخواست مسترد کر دی ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز قائم کرنے کی اجازت بھی طلب کی تھی، لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے اس درخواست کو بھی منظور نہیں کیا گیا۔حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو مقامی مارکیٹ میں محدود مقدار میں مصنوعات فروخت کرنے کی اجازت برقرار رکھی جائے۔وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فروخت کی سہولت ختم کرنے سے متعلق تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو بھی ارسال کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ اقدامات کیے جا سکیں۔