تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک کے ساتھ معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہو گا

آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، اسٹیٹ بینک کے ساتھ معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال ہو گا


اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد اہم دورے پر پاکستان پہنچ گیا اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران آئی ایم ایف کے وفد کو اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملک کی معاشی کارکردگی اور متعلقہ ڈیٹا پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیکنیکل ڈیٹا شیئرنگ ہوگی، جس میں آئی ایم ایف وفد کو جولائی تا جنوری مالی سال کی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔ڈیٹا شیئرنگ سیشن کے دوران آئی ایم ایف مشن اور اسٹیٹ بینک کے ماہرین کے درمیان زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور دیگر اہم اقتصادی عوامل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔