تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی محدود کرکے صرف مستحقین تک رکھنے پر زور

آئی ایم ایف کا پیٹرول سبسڈی محدود کرکے صرف مستحقین تک رکھنے پر زور

اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر پیٹرولیم سبسڈی محدود کرنے، مہنگی فیول اسکیم ختم کرنے اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات تیز کرنے پر زور دیا ہے۔ فنڈ نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان میں جولائی 2025 سے مارچ 2026 کے دوران معاشی شرح نمو 4 فیصد رہی، تاہم مشرق وسطیٰ کے بحران کے اثرات کے باعث اس میں کمی آکر 3.6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔مئی 2026 میں مہنگائی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر نے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو قابو میں رکھنے میں مدد فراہم کی۔آئی ایم ایف نے تجویز دی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی اسکیم بتدریج ختم کی جائے اور اس کا فائدہ عام عوام کے بجائے صرف مستحق افراد تک محدود رکھا جائے۔فنڈ کے مطابق تیل کی قیمتوں میں اضافے کے دوران مالی معاونت ہدفی اور محدود مدت کے لیے ہونی چاہیے، جبکہ مہنگی اور وسیع پیمانے پر فراہم کی جانے والی فیول سبسڈی میں مزید توسیع سے گریز کیا جائے۔اعلامیے میں توانائی کے شعبے میں واجبات کی وصولی بہتر بنانے، گیس کے نقصانات کم کرنے اور پیداواری لاگت گھٹانے کے اقدامات پر بھی زور دیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے توانائی کی قیمتوں میں بروقت ردوبدل اور اخراجات میں کمی کے لیے اصلاحات کو ضروری قرار دیا۔عالمی مالیاتی فنڈ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مناسب حد تک سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنی چاہیے، جبکہ پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کے لیے بھی اقدامات کرنا ہوں گے۔