تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایران پر حملوں کے اثرات: پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

ایران پر حملوں کے اثرات: پاکستان میں سونے کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں

کراچی( کامرس ڈیسک) ایران پر حملوں کے اثرات کے باعث پاکستان کی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 13 ہزار 300 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 63 ہزار 862 روپے ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کے بھاؤ 11 ہزار 402 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 83 ہزار 420 روپے تک پہنچ گئے۔چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 188 روپے بڑھ کر 10 ہزار 50 روپے ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 133 ڈالر مہنگا ہو کر 5,411 ڈالر پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس سے سرمایہ کاروں اور صرافہ مارکیٹ میں ہلچل برقرار ہے۔