تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور قریشی کے ناموں کا انکشاف

ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور قریشی کے ناموں کا انکشاف

اسلام آباد( پاکستان خبر)جیفری ایپسٹین فائلز میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آ گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کردہ تازہ دستاویزات، جنہیں ایپسٹین فائلز کا نام دیا گیا ہے، دنیا بھر کی بااثر اور معروف شخصیات کے روابط، ملاقاتوں اور ای میل خط و کتابت پر مشتمل ہیں۔ان فائلز میں پاکستان سے متعلق چند حوالہ جات بھی شامل ہیں، جن میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام درج ہیں۔ تاہم رپورٹس کے مطابق پاکستان سے متعلق یہ ذکر محدود اور زیادہ تر سرسری نوعیت کا ہے اور عالمی سطح پر سامنے آنے والے دیگر سنگین انکشافات کے مقابلے میں کم نوعیت کے سمجھے جا رہے ہیں۔ایپسٹین فائلز میں سیکڑوں سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے نام شامل ہیں، تاہم تمام حوالہ جات کو یکساں نوعیت کا نہیں سمجھا جا رہا۔ پاکستان کے نام کے سامنے آنے کے بعد مقامی اور عالمی میڈیا کی توجہ اس جانب ضرور مرکوز ہوئی ہے۔