تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

عمران خان کی ہسپتال منتقلی، حکومتی نظرثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس

اسلام آباد( پاکستان خبر) سپریم کورٹ نے عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے فیصلے کے خلاف حکومت کی نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ واپس کردی۔ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے درخواست پر متعدد اعتراضات عائد کیے ہیں، جن میں پیپر بکس مکمل نہ ہونے کا اعتراض بھی شامل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کے بعد حکومت نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کرے گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دو روز قبل عمران خان کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، تاہم تاحال انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔بعد ازاں چیف کمشنر اسلام آباد نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے ذریعے عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔