اسلام آباد( پاکستان خبر) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو طبی معائنے کے بعد شفا انٹرنیشنل ہسپتال سے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔عطا تارڑ کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب حفاظتی انتظامات کے تحت ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ماہر امراض چشم، امراض قلب اور فزیشن پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کا تفصیلی معائنہ کیا اور انہیں طبی طور پر صحت مند قرار دیا۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ عمران خان کی بہن عظمیٰ خان طبی معائنے اور علاج کے تمام مراحل کے دوران موجود رہیں، جبکہ تمام کارروائی مکمل ہونے کے بعد انہیں صبح تقریباً 5 بجے اڈیالہ جیل واپس منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو علاج کیلئے جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جبکہ ان کی منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات کے ساتھ واپس کردی تھی۔
طبی معائنے کے بعد عمران خان دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل، عطا تارڑ کی تصدیق
واپس خبروں پر
Category:
پاکستان