تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

بھارت، بنگلادیش کرکٹ سیریز نئی ونڈو کی منتظر

بھارت، بنگلادیش کرکٹ سیریز نئی ونڈو کی منتظر

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورۂ بنگلادیش ایک مرتبہ پھر تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، تاہم دونوں ملکوں کے کرکٹ بورڈز سیریز کے انعقاد کے لیے نئی تاریخوں کی تلاش میں ہیں۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے کہا ہے کہ سیریز منسوخ ہونے کا فیصلہ نہیں کیا گیا، بلکہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ باہمی مقابلوں کے لیے نئی ونڈو تلاش کر رہے ہیں۔تمیم اقبال کے مطابق دونوں بورڈز سیریز کے انعقاد کے لیے سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب بھی سیریز ہونے کی امید ہے، اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ اتنے پُرامید الفاظ استعمال نہ کرتے۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے اگست اور ستمبر میں بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جانے تھے۔بھارتی ٹیم کا گزشتہ سال بھی بنگلادیش کا دورہ سیاسی حالات کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا، جبکہ دونوں ممالک کے موجودہ سیاسی تعلقات کے سبب رواں سال بھی سیریز کے انعقاد پر خدشات برقرار تھے۔