تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کا اہم مقابلہ، دونوں کی نظریں فتح پرلگ گئی

ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان کا اہم مقابلہ، دونوں کی نظریں فتح پرلگ گئی

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں بھارت اور پاکستان ہفتے کی شام دبئی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔ دونوں ٹیموں کے لیے یہ مقابلہ خاص اہمیت رکھتا ہے، جبکہ شائقین کی نظریں بھی اس بڑے میچ پر مرکوز ہیں۔بھارت اپنے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کرکے پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے، جبکہ پاکستان نے اب تک صرف ایک میچ کھیلا ہے۔پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف میچ کا نتیجہ کچھ بھی ہو، ہانگ کانگ کے خلاف آخری گروپ میچ کی وجہ سے اس کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات کافی روشن ہیں۔اس اہم مقابلے میں دونوں ٹیموں کی بیٹنگ خصوصی توجہ کا مرکز ہوگی۔ بھارت نے ابتدائی دونوں میچوں میں اچھے اسکور بنائے، تاہم درمیانی بلے بازوں کی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔تھائی لینڈ کے خلاف بھارت کے اوپنرز نے ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا، لیکن اس کے بعد بھارتی ٹیم نے صرف 46 رنز کے اندر 8 وکٹیں گنوا دیں۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا اب تک 143 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز ہیں، جبکہ شفالی ورما نے 92 رنز اسکور کیے ہیں۔پاکستان کو بھی تھائی لینڈ کے خلاف بیٹنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم شوال ذوالفقار اور منیبہ علی نے سری لنکا کے حالیہ دورے میں جارحانہ بیٹنگ کا شاندار مظاہرہ کیا تھا۔اگر پاکستان اس اہم مقابلے میں اپنی بھرپور صلاحیت کے مطابق کھیلنے میں کامیاب رہا تو وہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں صرف دوسری کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔