تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بھارت کی افغانستان کے خلاف ریکارڈ ساز ٹیسٹ فتح، اننگز اور تین سو رنز سے تاریخی شکست

بھارت کی افغانستان کے خلاف ریکارڈ ساز ٹیسٹ فتح، اننگز اور تین سو رنز سے تاریخی شکست

ممبئی( سپورٹس ڈیسک)بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں افغانستان کے خلاف اپنی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایک تاریخی میچ میں اننگز اور تین سو رنز سے بھاری شکست دے دی۔ یہ واحد ٹیسٹ میچ نیو چندی گڑھ میں کھیلا گیا۔میچ کی پہلی اننگز میں بھارت نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پانچ سو چونسٹھ رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی۔ کپتان شُبھمن گل نے ایک سو چھبیس رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کے ایل راہول نے ایک سو رنز اسکور کیے۔ سائی سدھرسن اور رشبھ پنت نے اکیاسی اکیاسی رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مضبوط کی۔افغانستان کی جانب سے محمد سلیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ ضیا الرحمان اور حشمت اللہ شاہدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں افغانستان کی ٹیم پہلی اننگز میں صرف ایک سو بپن رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے بعد بھارت نے فالو آن کرایا۔ دوسری اننگز میں بھی افغان بیٹنگ لائن نہ سنبھل سکی اور ٹیم ایک سو بارہ رنز پر آؤٹ ہو گئی۔افغانستان کی جانب سے پہلی اننگز میں رحمت شاہ نے ساٹھ رنز جبکہ دوسری اننگز میں صدیق اللہ اتل نے بیالیس رنز بنا کر مزاحمت کی کوشش کی۔بھارت کی جانب سے پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنے والے مانوو ستھر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں، جبکہ دوسری اننگز میں کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر نے بھی افغان بیٹنگ لائن کو شدید نقصان پہنچایا۔بھارت نے یہ میچ اننگز اور تین سو رنز سے جیت کر ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی سب سے بڑی فتح حاصل کی، جبکہ افغانستان کو بھی ٹیسٹ کرکٹ میں اننگز کے اعتبار سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔