تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے 6 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک) سچ چھپائے نہ چھپ سکا، مودی حکومت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔گزشتہ سال پاکستان کے خلاف مبینہ جارحیت کے دوران ہلاک ہونے والے چھ بھارتی فوجیوں کی شناخت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے پانچ اور فضائیہ کا ایک اہلکار شامل ہے۔ہلاک ہونے والے فوجیوں میں صوبیدار میجر پون کمار، لانس نائیک دنیش کمار، حوالدار سنیل کمار، مرلی نائیک، ویر چکرا اور بھارتی فضائیہ کے سارجنٹ سریندر کمار شامل ہیں۔بھارت کی جانب سے اس سے قبل کسی بھی اہلکار کی سرکاری سطح پر شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔بھارتی فضائیہ کے پائلٹس اور ایس 400 فضائی دفاعی نظام کے عملے کے بارے میں بھی تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔Narendra Modi کی حکومت کے اس اقدام کو بھارتی میڈیا میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔