تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، سنگین نتائج ہوں گے: اسحاق ڈار

بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے، سنگین نتائج ہوں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(پاکستان خبر)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا ہے، جبکہ عالمی قوانین کے مطابق اس معاہدے پر عمل درآمد بھارت کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ معاہدے کے فریم ورک میں تنازعات کے پرامن حل کا واضح طریقہ کار موجود ہے، تاہم بھارت کی جانب سے اس حوالے سے غیر قانونی اقدام کیا گیا ہے۔اسحاق ڈار کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کے لیے پرعزم ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کسی بھی کوشش کے سنگین اور منفی نتائج ہوں گے، اور پاکستان اپنے عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرے گا۔