نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں بعض مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ آپریشن سندور سے متعلق فوجیوں کی ہلاکتوں اور ان کی قربانیوں کے بارے میں مکمل معلومات عوام کے سامنے نہیں لائی گئیں۔مظاہرین نے دہلی میں احتجاج کے دوران پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر سکتی ہے، وہ کسی بھی اہلکار کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کر سکتی ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کو پولیس اور فوجی اہلکاروں کی زندگیوں اور ان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے، جبکہ فوجیوں سے متعلق معلومات میں شفافیت ضروری ہے۔احتجاج کرنے والوں نے مطالبہ کیا کہ فوجی اہلکاروں کی قربانیوں اور ان سے متعلق حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔
بھارتی مظاہرین کا حکومت پر فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کرنے کا الزام
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں