ماسکو( مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں موجود ایک بھارتی طالب علم نے دعویٰ کیا ہے کہ بہار میں ہونے والے حالیہ سی جے پی مظاہروں میں شرکت کا اس پر غلط الزام لگایا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار سے تعلق رکھنے والے طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ چار ماہ سے روس میں مقیم ہے، اس کے باوجود بھارتی پولیس نے اس کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے کا مقدمہ درج کر دیا۔طالب علم نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ مذکورہ احتجاج کے دوران بھارت میں موجود ہی نہیں تھا، اس لیے اس پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔واضح رہے کہ نوجوانوں کی قیادت میں ہونے والے ان مظاہروں کے بعد بھارت بھر میں سیکڑوں طلبہ کو گرفتاریوں اور قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
روس میں مو جود بھارتی طالب علم پر بھی احتجاج میں شامل ہونے کا مقدمہ درج
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں