تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بھارتی جنگی طیارہ تیجس ناکامی کے بعد گراؤنڈ، فضائی طاقت پر سوالات پیدا ہو گئے

بھارتی جنگی طیارہ تیجس ناکامی کے بعد گراؤنڈ، فضائی طاقت پر سوالات پیدا ہو گئے

ممبئی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں تیار جنگی طیارے تیجس کے مسلسل حادثات اور ناکامی نے ملک کی فضائی دفاعی صلاحیت پر سنگین سوالات پیدا کر دیے ہیں۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 7 فروری 2026 کو تیجس کے تیسرے حادثے کے بعد بھارتی فضائیہ نے اپنی 30 طیاروں کی پوری فلیٹ کو خاموشی سے گراؤنڈ کر دیا ہے۔تیجس پروگرام 1981 میں شروع ہوا جبکہ پہلی ٹیسٹ فلائٹ 2001 میں ہوئی، لیکن بھارت اب تک اپنا انجن تیار نہیں کر سکا۔ تیجس کے طیاروں کے انجن، ایویونکس، ریڈار سسٹمز اور ہتھیار امریکہ اور اسرائیل سے درآمد کیے گئے ہیں، اور کسی طیارے کی پوری فلیٹ کو گراؤنڈ کرنا تکنیکی مسائل کی سنگینی ظاہر کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کے پاس ففتھ جنریشن طیارہ موجود نہیں اور روسی ساختہ SU-57 میں دلچسپی کے باوجود امریکی ناراضگی کا خدشہ ہے۔ 6 مارچ کو روسی ساختہ SU-30MKI جنگی طیارہ بھی جورہٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔عسکری ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے لیے کم از کم 42 اسکواڈرن درکار ہیں، لیکن اسکواڈرن کی تعداد مسلسل کم ہو رہی ہے۔ تیجس کی گراؤنڈنگ، اسکواڈرن کی کمی اور دیگر آپریشنل مسائل بھارت کی فضائی طاقت کی ساختی کمزوریوں کو واضح طور پر ظاہر کر رہے ہیں۔