تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

مہنگائی کی رفتار مزید تیز، ہفتہ وار بنیاد پر مزید اضافہ ریکار ڈ

مہنگائی کی رفتار مزید تیز، ہفتہ وار بنیاد پر مزید اضافہ ریکار ڈ

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے اثرات پاکستان کی معیشت پر نمایاں ہونے لگے ہیں اور رمضان کے بعد دوسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے مہنگائی میں ایک اعشاریہ صفر ایک فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اس سے قبل ہفتے میں صفر اعشاریہ ستانوے فیصد اور اس سے پہلے صفر اعشاریہ اکیس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح آٹھ اعشاریہ چوبیس فیصد سے بڑھ کر نو اعشاریہ بارہ فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ حالیہ ہفتے پندرہ اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، نو اشیا سستی ہوئیں جبکہ ستائیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مہنگی ہونے والی اشیا میں مٹن، ٹماٹر، بیف، انڈے، دودھ اور مرغی شامل ہیں، جبکہ ایل پی جی کی قیمتوں میں تیرہ اعشاریہ اٹھائیس فیصد، انڈوں میں دو اعشاریہ تئیس فیصد اور چکن میں دو اعشاریہ تیرہ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ دال ماش، مٹن، دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔دوسری جانب آلو، ٹماٹر، پیاز، لہسن، چینی، سرسوں کا تیل اور آٹے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم مجموعی طور پر مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے اور عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔