تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

معصوم بلوچ عوام فتنۃ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکار

معصوم بلوچ عوام فتنۃ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکار

کوئٹہ(پاکستان خبر)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے چمن پھاٹک میں معصوم بلوچ عوام فتنۃ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکار ہو گئے۔کوئٹہ میں ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکے کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی ہے، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں موجود مقامی بلوچ شہری بالخصوص بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے۔ذوالحجہ کے بابرکت ایام میں عید قربان کے قریب اس طرح کی دہشتگردی ان عناصر کو درندہ صفت ثابت کرتی ہے، غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، نہ صرف مقامی شہری آبادی نے بلکہ ہر مکتب فکر نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں فتنۃ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں، نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے۔ فتنۃ الہندوستان جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور فوجی جوانوں سے لڑنے کی ہمت نہیں رہی ہے معصوم بلوچ آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، فتنۃ الہندوستان کی اس دہشت گردی کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور امن سبوتاژ کرنا ہے ۔