تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 8 دہشت گرد ہلاک: آئی ایس پی آر

راولپنڈی( پاکستان خبر) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو اہم کارروائیوں کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے اضلاع خاران اور مستونگ میں 25 اور 26 جون کو انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر دو تیز رفتار کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی حمایت یافتہ گروہ ’’فتنۃ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25 جون کو ضلع خاران میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔بعد ازاں دوسری کارروائی میں مزید دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے دوران مجموعی طور پر 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ کارروائیاں دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے جاری انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا حصہ ہیں۔