تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز: وزیر خزانہ

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز: وزیر خزانہ

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جسے ملک میں سرمایہ کاری کے عمل کو ڈیجیٹل اور تیز تر بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک کو اس اقدام پر مبارکباد دی اور کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جو ملکی معیشت پر اعتماد کی علامت ہے۔محمد اورنگزیب کے مطابق حکومت نوجوانوں، خصوصاً جین زی کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل جیسے جدید ڈیجیٹل منصوبے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں، جبکہ معاشی ترقی میں نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ پورٹل سرمایہ کاری کے عمل کو مزید شفاف، آسان اور تیز رفتار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔