کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ایپل نے نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 27 میں لوکیشن شیئرنگ کے حوالے سے نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے ذریعے صارف کسی مخصوص رابطے سے اپنی موجودگی چھپا سکے گا اور سامنے والے کو اس کی معمول کے مطابق اطلاع بھی نہیں ملے گی۔رپورٹس کے مطابق پہلے کسی شخص کے ساتھ لوکیشن شیئرنگ ختم کرنے پر آئی میسج میں سرمئی رنگ کی اطلاع ظاہر ہوتی تھی، جس سے دوسرے فرد کو معلوم ہوجاتا تھا کہ لوکیشن شیئرنگ روک دی گئی ہے۔نئے نظام میں ’ہائیڈ مائی لوکیشن‘ کا اختیار استعمال کرنے پر متعلقہ رابطے کی اسکرین سے صارف کی لوکیشن غائب ہوجائے گی، جبکہ آئی میسج گفتگو میں لوکیشن شیئرنگ بند ہونے سے متعلق کوئی سرمئی اطلاع ظاہر نہیں ہوگی۔اگر دوسرا شخص ’فائنڈ مائی‘ یا نقشہ جات کے ذریعے لوکیشن معلوم کرنے کی کوشش کرے تو اسے ’لوکیشن دستیاب نہیں‘ یا ’نیٹ ورک سے منقطع‘ جیسی صورتحال دکھائی دے سکتی ہے۔ اس طرح اس کے لیے یہ جاننا مشکل ہوگا کہ لوکیشن دانستہ طور پر چھپائی گئی ہے یا فون بند، نیٹ ورک سے باہر یا کسی اور وجہ سے قابلِ رسائی نہیں۔ایپل کے مطابق یہ سہولت بالخصوص ایسے مواقع کیلئے بنائی گئی ہے جہاں صارف کسی سرپرائز پارٹی، تحفے کی خریداری یا ایسی سرگرمی کے دوران اپنی موجودگی ظاہر نہیں کرنا چاہتا جسے خفیہ رکھنا مقصود ہو۔