تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

آئی پیک کا یورپی مارکیٹ میں قدم، پرتگال میں ذیلی کمپنی قائم

آئی پیک کا یورپی مارکیٹ میں قدم، پرتگال میں ذیلی کمپنی قائم

کراچی( کامرس ڈیسک)انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پیک) نے یورپی مارکیٹ میں توسیع کا اعلان کرتے ہوئے پرتگال میں اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یہ ذیلی کمپنی آئی پیک کنیکٹ پیکیجنگ میٹریلز ٹریڈنگ ایف زیڈ سی او کے ذریعے قائم کی جائے گی، جو دبئی، متحدہ عرب امارات میں قائم آئی پیک گروپ کی مکمل ملکیتی کمپنی ہے۔رجسٹریشن کے بعد پرتگال میں قائم ہونے والی کمپنی آئی پیک گروپ کا حصہ ہوگی اور یورپی یونین میں گروپ کے تجارتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد تمام متعلقہ قانونی، ضابطہ جاتی اور کارپوریٹ منظوریوں سے مشروط ہوگا۔آئی پیک کے مطابق پرتگال میں ذیلی کمپنی کا قیام گروپ کی عالمی توسیعی حکمت عملی میں ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے یورپی یونین میں کمپنی کی موجودگی مضبوط ہوگی اور خطے کے موجودہ و نئے صارفین تک رسائی میں اضافہ ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پرتگال میں قائم کمپنی یورپی یونین میں آئی پیک گروپ کی تجارتی سرگرمیوں کے لیے مرکزی مرکز کے طور پر خدمات انجام دے گی۔ اس کے ذریعے صارفین، پیکیجنگ کنورٹرز، ڈسٹری بیوٹرز اور دیگر صنعتی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی ذیلی کمپنی یورپی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مصنوعات اور کاروباری حکمت عملی کو بہتر بنانے میں بھی مددگار ثابت ہوگی۔آئی پیک کے مطابق پرتگال میں توسیع اس کے وسیع عالمی وژن کا حصہ ہے، جس کے تحت پاکستان میں موجود مضبوط پیداواری صلاحیتوں کو عالمی تجارتی نیٹ ورک سے منسلک کرتے ہوئے پیکیجنگ فلمز کے شعبے میں اپنی بین الاقوامی موجودگی مزید مستحکم کی جا رہی ہے۔