کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ایپل کی آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، جس میں آئی فون 17 پرو میکس پر سب سے نمایاں رعایت دی جارہی ہے۔ خوردہ فروش پرانا ذخیرہ ختم کرنے کیلئے قیمتیں مزید کم کر رہے ہیں۔دوسری جانب ایپل نے بنیادی ماڈل آئی فون 17 کی قیمت میں 100 ڈالر اضافہ کردیا ہے۔ پرانے فونز کی قیمت بڑھانا ایپل کیلئے 2026 سے قبل غیر معمولی اقدام سمجھا جاتا تھا، تاہم رواں سال بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں میں یہ رجحان عام ہورہا ہے۔ سام سنگ نے بھی اپریل میں گلیکسی زیڈ فولڈ 7 کے ساتھ اسی نوعیت کا اقدام کیا تھا۔آئی فون 17 پرو اور آئی فون 17 پرو میکس کی تیاری بند ہونے کے بعد باقی اسٹاک ختم کرنے کیلئے خوردہ فروش مزید رعایتیں دے رہے ہیں، جس کے باعث ان ماڈلز کی دستیابی بھی محدود ہوتی جارہی ہے۔آسٹریلیا میں جے بی ہائی فائی نے بنیادی آئی فون 17 کی قیمت 1499 آسٹریلوی ڈالر سے کم کرکے 1399 ڈالر کردی ہے۔جرمنی میں میڈیا مارکیٹ پر آئی فون 17 پرو میکس کا 256 جی بی ماڈل 1329 یورو میں دستیاب ہے، جو 1449 یورو کی ابتدائی قیمت سے 120 یورو کم ہے۔برطانیہ میں ایمازون پر آئی فون 17 پرو 999 پاؤنڈ جبکہ پرو میکس 1099 پاؤنڈ میں فروخت ہورہا ہے، دونوں ماڈلز ایپل کی سرکاری قیمت سے 100 پاؤنڈ سستے ہیں۔ آئی فون ایئر کا 512 جی بی ماڈل بھی ایمازون پر 200 پاؤنڈ کمی کے ساتھ دستیاب ہے۔